حرمت رسولؐ کیلئے جانوں کے نذرانے دیکر حفاظت کریں گے، پیر سید عنایت الحق

May 07, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا ہے کہ حرمت رسولؐ کیلئے جانوں کے نذرانے دیکر حفاظت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ضیاء  العلوم ایسٹریج سوسائٹی میں تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا کہ غلامان رسول ؐ جاگ رہے ہیں، تحریک لبیک پاکستان نے جانوں کے نذرانے دیکر ناموس رسالتؐکے قانون کا تحفظ کرے گی، انہوں نے کہا کہ تمام علماء کرام ومشائخ عظام سے اپیل کی کہ آج جمعتہ المبارک کے اجتماع میں عزت رسول ؐکے عنوان پر بیان کریں اور قوم کو اس خطرناک ترین سازش سے آگاہ کریں۔

مزیدخبریں