میرپور(نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مر کز ی صدر سید عبدالوحیدبخاری ایڈووکیٹ نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 08مئی 2022بروز اتوار بوقت 09-00 بجے صبح میر پورطلب کر لیا ہے اجلاس میںپاکستان اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت ، ریاست جموں کشمیر کے عوام کی قومی آزادی کی تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں دیگر امور جن میں تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں،جموں کشمیر کی سیز فائر لائن پر خلاف ورزیاں،آزاد کشمیر کی صورت حال کو تبدیل کرنے کی تیاریاں، سیز فائر لائن کو جموں سیالکوٹ ،چھمب جوڑیاں بھمبرکھولنے کا جائزہ لینے پر غور، ریا ست جموں کشمیر کی مجموعی صورت حال اندرون ملک و بیرون ملک تنظیمی صورتحال،تنظیم نو،مالی امور اور دیگر معاملات بھی شامل ہیں جو زیر غور لائے جا ئیں گے۔ تمام معزز ممبران کواجلاس میں وقت مقررہ پر شرکت کے لیئے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں کسی معزز ممبرکو کسی وجہ سے دعوت نامہ بذریعہ ڈاک نہ مل سکے تو وہ اس خبر کو ہی دعوت نامہ تصور کریں سیکرٹری جنرل محمد الیاس قریشی نے کہا ہے کہ ممبرا ن میرپورمیںساجد رحمٰن بھٹی اور محمد عظیم دت ایڈووکیٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔