چوکی ( نامہ نگار ) سماہنی میں عید الفطر کے موقع پر سیاحوں شدید رش ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے خوبصورت وادی کا رخ کر لیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی سماہنی کی قدرتی حسن سے مالا مال وادی کو دیکھ کر سیاح خوشی سے نہال دوسری جانب ضلع بھمبر کی ٹریفک پولیس،انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات سیاحوں کو سہولیات دینے میں ناکام نظر آئے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا کئی گھنٹے ٹریفک جام کی وجہ سے کھجل و خوار ہوتے رہے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی سہولت کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے سہولیات کا فقدان انتظامیہ اور روڈ کی حالت زار پر سیاسی لیڈروں پر عوام کی جانب سے کڑی تنقید محکمہ اوقات کے کڑوروں روپے کمانے کے باوجود بابا شادی شہید روڈ کی حالت زار پر عوام برہم تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر گھومنے پھرنے کے شوقین افراد نے آزاد کشمیر کی تحصیل سماہنی کے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا مگر ان تفریحی مقامات پر ناقص انتظامات کے باعث سیاح مایوس نظر آئے سیاح بابا شادی شہید دربار کے پرسکون ماحول میں چاروں اطراف پھیلے خوبصورت پہاڑی مناظر کی جہاں عکس بندی کرتے ہیں وہیں اس تفریحی مقام کے ناقص انتظامات پر شکوہ کناں ہیں۔ جبکہ یہاں آنے والے سیاح نواحی سیاحتی مقامات قلعہ باغسر،رعل ٹاپ ،کڈیالہ،سونا ویلی ،سیدھیڑی واٹر فال اور چوکی سماہنی کو جنگلات سے گرے ہوئے علاقوں کو دیکھنا بھی نہیں بھولتے حلقہ سماہنی سے تعلق رکھنے والے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس،وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی سے دربار بابا شادی شہید ڈبل روڈ کی تعمیر ،چوکی سبز کے مقام پر پارک اور قدرتی جھیل کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے