آذادکشمیر بھر میں سول ڈیفنس کے رضاکار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور 


مظفرآباد (نمائندہ خصوصی ) آذادکشمیر بھر میں سول ڈیفنس کے رضاکار کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور گھروں میں فاکے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیئے کسی قسم کے الات موجود نہیں ھیں نہ تنخواہ نہ اعزازیہ ھر جگہ تمام احساس اداروں سے اگے فرنٹ لائن پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے رضاکار دن کو اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد رات کو اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لئے پرائیویٹ نوکری کرنے پر مجبور ایک سروے کے مطابق اذادکشمیر بھر میں سول ڈیفنس کے رضاکار اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر اپنی اپنی چوکیوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کو کسی قسم کی تنخواہ یا اعزازیہ نہیں مل رہا ہے بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے رات کو مخلتف جگہوں پر نوکری کر کے اپنی گزر اوقات کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو تنخواہیں دی جارہی ہیں 1122میں جب پھی کوئی نوکری اتی ہے ان کو وہاں نوکری نہیں ملتی ان رضاکاروں کو نہ تعلیم نہ صحت اور نہ ہی میڈیکل کی سہولت میسر نہیں ہے رضاکار قومی تہواروں کے موقع پر بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے ہیں ان کو چھٹی بھی نہیں ملتی مظفرآباد کے اندر سٹی میں 6 چوکیاں چہلہ بانڈی میں ایک چوکی گھڑی پن 2 امبور مہاجر کمیپ 2 جبکہ نثار کیمپ میں 2 چوکیوں پر رضاکار امدادی کام کر رہے ہیں  صدر اذادکشمیر برسٹرسلطان محمود چوہدری وزیراعظم اذادکشمیر سردار تنویر الیاس چیف سیکرٹری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری نوٹس لیتے ہوئے ان رضاکاروں کو باقاعدہ تنخواہیں دی جا ہیں تاکہ وہ رات کو کام کرنے کے بجائے رات کو سکون کی نیند کر سکیں ان کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جاہیں۔

ای پیپر دی نیشن