ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ  

May 07, 2022


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویڑن انعام اللہ محسود نے جمعرات کو دیگر ڈویڑنل افسران کے ہمراہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر  انہوں نے مسافروں کو عید پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس راولپنڈی نے جمعرات کو دیگر ڈویڑنل افسران ڈی سی او حامد فاروق '  ڈی ٹی او ' ڈی ایم کے ہمارہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ۔  اس موقع پر افسران نے ویٹنگ روم ' ریسٹورنٹ ' مسافر خانہ  اور خصوصی طور پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے قائم مرکز سہولیات (فیسلیٹیشن سینٹر) کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ریلوے اسٹیشن  پر موجود ملازمین نے ان کا استقبال کیا ۔ ڈی ایس راولپنڈی مرکز سہولیات میں کچھ دیر رکے اور موجود عملہ سے مسافروں کو فراہم کی جانے والی رہنمائی اور سہولیات کے حوالے سے باز پرس کی اور ان کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ قبل ازیں  انعام اللہ محسو د نے ریلوے واشنگ لائن کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہو ں نے 36ڈائون سرسید ایکسپریس اور 6 ڈائون گرین لائن کے ڈبوں کا معائنہ کیا ۔ ڈی ایس ریلوے نے لوکوموٹیو میں فیول  اور پانی کی ری فیلنگ اور وہاں پر لگوائے گئے کیمرہ کی مدد سے تمام نظام کو مانیٹر کیا اور متعلقہ حکام کو ڈیوٹی فل قرار دیتے ہوئے ان کے کام کی تعریف بھی کی۔

مزیدخبریں