بیجنگ(اے پی پی) چین نے ماونٹ ایورسٹ پر دنیا کا بلند ترین میٹرولوجی سٹیشن قائم کردیا ہے۔چین کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلیشئیر محقق اور سائنس دان یاوتانڈونگ کی زیرِ قیادت تحقیقی ٹیم نے 8 ہزار 800 میٹر کی بلندی پردنیا کا بلند ترین میٹرولوجی سٹیشن نصب کر دیا ہے،یہ سٹیشن دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ پر گلیشئیر کی موٹائی کی پیمائش کے اہل حساس آلات پر مشتمل ایشیا کے 10 بڑے دریاوں آبی ماخذ میں موسم اور برفانی تہہ کی صورتحال سے متعلق ڈیٹا فراہم کرے گا۔