مدرز ڈے ، تھیلیسیمیا کی بیماری سے  آگاہی  کا  عالمی دن  کل منایا جائے گا 

May 07, 2022

مکوآنہ (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ورلڈ مدرز ڈے‘‘ کل بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت تھیلیسیمیا کی بیماری اور اس کی پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی دیں گے۔ 

مزیدخبریں