نیٹو کی طرف سے دنیا بھر میں بلاکس پر مبنی تصادم کو ہوا دینے کے مخالف ہیں:چین

May 07, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو کی طرف سے دنیا بھر میں بلاکس پر مبنی تصادم کو ہوا دینے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔یوکرین پر سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ڑانگ جون نے کہا کہ انتشار پر مشتمل سیکورٹی نظریے پر کاربند رہتے ہوئے بلاک پر مبنی تصادم کو بھڑکانے اور یورپ یہاں تک کہ ایشیا پیسفک خطے اور وسیع تر دنیا میں تنا پیدا کرنے کے خواہشمندوں کوسمجھنا چاہئے کہ ایسا طرز عمل دوسروں کے لیے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خود ان کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور وہ اس پر چین کی سخت مخالفت سے کم کے مستحق نہیں ہیں۔یوکرائن بحران سے حاصل نتائج کے بارے میں ڑانگ نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے عدم تحفظ کی قیمت پر ایک ملک کی سلامتی نہ تو معقول ہے اور نہ ہی قابل عمل ہے۔ سرد جنگ کے بعد نیٹو کی مشرق کی طرف بار بار توسیع نہ صرف یورپ کو محفوظ بنانے میں ناکام رہی ہے، بلکہ اس چیز نے تنازعات کے بیج بوئے ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ فطری طور پر دفاعی تنظیم ہونے کے اپنے دعوے کے برعکس، نیٹو نے خودمختار ممالک کے خلاف غیر ارادی طور پر جنگیں شروع کی ہیں، جس سے بہت زیادہ جانی نقصان اور انسانی المیوں نے جنم لیا۔

مزیدخبریں