اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن خاتمہ کرنے والی حکومت کے دور میں کرپشن کا گراف سو فیصد اوپر گیا ۔بیان میں انہوں نے کہا کہ گھبرانانہیں والا بیرونی سازش بیانیہ انکوائری کمیشن کاسامنا کرنے سے کیوں بھاگ رہا ہے ،تبدیلی کے نام پر حکومتی دور میں خوردنی دالیں چینی حتی کہ گندم درآمد کی جاتی رہی ،تباہی سرکار نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر پٹرول ڈیزل گیس بجلی مہنگی کرنے کے معائدے کئے ،گرمی کے باوجود گیس لوڈ شیڈنگ تباہی سرکار کی سوغات ہے،نااہل نالائق ٹولے نے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک سے پسماندہ ملک بنایا ،ریکارڈ بیرونی قرضوں لئے گئے پھر بھی عوام الناس کو تکالیف میں مبتلا رکھا گیا ،سی پیک پر ترقیاتی کاموں کی تیز رفتاری سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے صدر آصف زرداری دور کے پاک چین گیس اور پاک ترکمستان بجلی فراہمی منصوبوں پر عمل کرکے بجلی گیس کمی پوری کی جائے گی ۔