بلوچستان عوامی پارٹی نے پرسوں  ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کر دیئے

May 07, 2022

 کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 9 مئی کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کر دئیے گئے۔ الیکشن کو عید کی تعطیلات اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی وجہ سے موخر کیا گیا ہے۔جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی کی مشاورت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے نئی تاریخ کا ا علان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں