راولپنڈی (اے پی پی) عید کی تعطیلات کے دوران تقریبا 25 ہزار گاڑیاں اور 50 ہزار سیاح مری سیر و تفریح کے لئے آئے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے، اس دوران ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری کے ساتھ ساتھ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے بھی دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا، ترجمان کے مطابق جھیکا گلی اور جی پی او چوک پر عوامی اعلانات کے نظام کے ساتھ جھیکا گلی، کلڈنہ، باڑیاں اور لوئر ٹوپہ میں سیاحوں کی سہولت کے چار ڈیسک قائم کیے گئے، ریسکیو 1122 اور ٹورسٹ پولیس کے ساتھ ٹی ایم اے کا عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بڑے ٹورسٹ پوائنٹس بالخصوص جی پی او چوک پر تعینات کیا گیا۔