ضلع  گھوٹکی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں  تیز


   میرپور ما تھیلو،  ڈہرکی، گھوٹکی  ( نامہ نگار )  ضلع  گھوٹکی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں  تیز،  سندھ میں 26جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی سے نامزدگی فارم وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، گھوٹکی ضلع میں بھی مختلف سیاسی جماعتیں اور آزاد گروپ کی طرف سے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے نامزدگی فارم وصول کر رہے ہیں، دوسری طرف پیپلز پارٹی مخالف مہر گروپ بلدیاتی و عام انتخابات کے حوالے سے سر جوڑ کر بیٹھ گیا ہے، گھوٹکی ضلع کے مختلف میونسپل کامیٹی، ٹائون کامیٹی اور یونین کائونسلز میں حلقہ بندیوں میں ھیرپھیر کرنے سے مہر گروپ کو دہچکا لگا ہے ہے، نئی حلقہ بندیوں سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچے کا امکان ہے، سابقہ صوبائی وزیر نادر اکمل لغاری کی طرف سے مہر گروپ سربراہ علی گوہر خان مہر کو بلدیاتی و عام انتخابات میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، دوسری طرف علی گوہر خان مہر اپنے بیٹے سابق ضلع چیرمین حاجی خان مہر کو دوبارہ ضلع چیرمین منتخب کرانے کے لئے اپنے پرانے اتحادیوں کو واپس گروپ میں لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق مہر گروپ سربراہ علی گوہر خان مہر اپنے پرانے اتحادی اور سابق ایم پی اے سردار رحیم بخش خان بوزدار کو خانگڑھ کے حلقے پی ایس 21 پر آئندہ عام انتخابات میں کھڑا ہونے کی پیشکش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن