کہروڑپکا،آئس فیکٹریوںاورسروس اسٹیشنوں کا پانی وبال جان ،اے سی نے مالکان کو آج  طلب کر لیا 

May 07, 2022


کہروڑپکا (خبر نگار) کہروڑپکا شہر میں 6سے زائد ائس فیکٹریز اوردرجن بھر سروس اسٹیشن کام کر رہے ہیں جن میں نکاسی آب کا کوئی اپنا انتظام نہ ہے ان کا پانی سیوریج لائنوں میں آنے سے گٹر ابل پڑتے ہیں جن سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح کے نوٹس میں آنے کے بعد انہوں نے آئس فیکٹر ی اورسروس اسٹیشن مالکان کو آج اپنے آفس طلب کر لیا ہے ۔میڈیا کو بتایا کہ فی الفور نکاسی آب کا متبادل انتظام نہ کیا گیا تو بھاری جرمانوں کے ساتھ سیل کردیا جائے گا ۔

مزیدخبریں