وہاڑی(نامہ نگار) محکمہ صحت حکام کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے سبب چلڈرن ہسپتال مسائلستان بن گیا ہے ڈاکٹرز اور سٹاف اپنے دفاتر میں بیٹھ کر موبائل پر گیمیں کھلتے رہتے ہیں سینکڑوں بچوں کو دیکھنے کیلئے چند سٹاف نرس وارڈ میں موجود ہوتی ہیں اگر کسی بچے کو ڈاکٹر کو دیکھانا ہو تو ڈاکٹر وارڈ میں جانا گوارہ نہیں کرتا اور بچے کو ڈرپ سمیت اٹھا کر ڈاکٹر کے کمرہ میں لاکر دکھانا پڑتا ہے بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز اموات میں تشویشناک اضافہ ہوچکا ہے مریضوں کے لواحقین شاہزیب،محمود،تبسم،تبریز،ہاشم،مقصود و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز کی لاپروائی اور ڈیوٹی نہ دینے کا مقصد اپنے پرائیویٹ ہسپتال کامیاب کرنا ہے۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت کے افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ ، ڈاکٹرز و سٹاف موبائل پرمصروف، اموات میں اضافہ
May 07, 2022