کلاس فور کے ملازمین کو انکا حق ضرور دلوایا جائیگا: زوارحسین وڑائچ


 قطب پور(خبر نگار)ضلع لودہراں ایپکفا ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی چاچا محمد اکرم اور جنرل سیکٹری شاہد صدیق کی قیادت میں تحصیل دنیا پور کی ایپکفا ایسوسی ایشن کے صدر قیصر عباس اور جنرل سیکٹری محمد اعظم جٹ اور تحصیل بھر کے کلاس فور کے ملازمین کے ہمراہ ایم پی اے چوہدری زوارحسین وڑائچ سے عید ملے اور مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر درجہ چہارم کے ملازمین کے مسائل کے متعلق بھی آگاہ کیا ، ممبر صوبائی اسمبلی زوارحسین وڑائچ نے مسائل کے حل کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ کلاس فور کے ملازمین کو انکا حق ضرور دلوایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...