کراچی (پی پی آئی)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کرکے ہی دم لیں گے۔شیریں مزاری کے اقوام متحدہ کو مراسلے پر ترجمان جے یو آئی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی ناموس رسالت کے قانون کے خلاف مراسلہ لکھ کر اپنی مذہب دشمنی کے ثبوت پیش کرکے عالمی برادری کے سامنے اپنی نوکری پکی کررہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ اقدام یہودی ایجنٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے، پاکستانی عوام دیکھ لیں کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
علامہ ناظر عباس تقوی پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے: جے یو آئی
May 07, 2022