سید نور کی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کا عید الفطر پر شاندار بزنس


کراچی (سٹی نیوز)خوشیوں کے تہوار عید الفطر پرپاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ڈائریکٹرسید نور کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ نے عید بزنس کا دنگل اپنے نام کرلیا ہے اور  ملک کے تمام شہروں میں فلم نے شاندار بزنس سے اوپننگ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا کو پہلی فلم کو ملک بھر میں بسنے والے انکے لاکھوں شائقین نے خوب سراہا ہے اور سرکٹ کے تمام سینماؤں میں فلم کے شوز ہاؤس فل جارہے ہیں۔معیاری فلموں کی دلدادہ فیملیز نے صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارہ صائمہ سمیت تمام فنکاروں کی 
پرفارمنس، جاندار کہانی اور سپرہٹ میوزک کو داد و تحسین سے نوازا ہے۔ فلمی بزنس سے وابستہ شخصیات نے سرکٹ کے تمام سینماؤں میں ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کے شاندار بزنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سید نور کی یادگار فلموں  چوڑیاں، مجاجن اور گھونگھٹ کی طرح ریکارڈ بزنس کرے گی تاہم ملٹی پلیکس مالکان کی جانب سے پرائم ٹائم شوز نہ دئیے جانے پر انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کو ملنے والا رسپانس اس حقیقت کا عکاس ہے کہ طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور فلمیں شائقین کی اولین پسند ہیں اور سینمامالکان کو لاہور میں بننے والی اس فلم کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہئیے۔ ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کی سٹار کاسٹ میں جنت مرزا، عبداللہ خان، صائمہ، بابر علی مصطفی قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ،عامر قریشی، خوشبو خان،راشد محمود، نغمہ بیگم،اقصی مختار اور سید علی کرمانی شامل ہیں جبکہ سپر سٹار کامیڈینز افتخار ٹھاکر، آغا ماجد،شیری ننھا اورسلیم البیلا نے بھی دلچسپ کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔پروڈیوسر صفدر ملک کے بینر ایس ایس آر فلمز کے تحت بنائی گئی اس فلم کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے سینماؤں میں کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...