مقبوضہ کشمیر و بھارت میں مسلمانوں پر ظلم بند کرائے جائیں۔ مولانا عبدالماجد فاروقی

May 07, 2022


کراچی (سٹی نیوز) پاکستان امن کونسل سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر و بھارت میں مسلمانوں پر مظالم بند کرائے جائیں مودی سرکار نے کشمیری و بھارتی مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے مسلسل پہاڑ توڑے ہوئے ہیں جو انسانی حقوق کے علمبردار ممالک پر کسی بھی طرح طمانچہ سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ تعلیم القرآن بھٹائی آباد گلستان جوہر بلاک 9 میں طلبہ، اساتذہ، مذہبی شخصیات اور امن کونسل کے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد ندیم، قاری محمد زاہد و دیگر موجود تھے مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا کہ عیدالفطر پر بھارت کے شہر جودھ پور میں جنونی ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کئے جانے کے واقعات اور ضلعی انتظامیہ کا علاقے میں کرفیو نافذ کرکے عیدالفطر پر مسلمانوں کو گھروں میں محصور کرنا قابل مذمت ہے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر اور بھارتی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی برادری میں بھرپور اجاگر کرے پاکستانی مسلمان کشمیری و بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ایک آواز ہیں۔  

مزیدخبریں