کراچی ( سٹی نیوز ) عید پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں سے کراچی میں ایک مرتبہ پھر بہار آگئی، عید ڈراموں کے میلے میں آرٹس کونسل میں ہونے والے ڈرامے عید کے کھلاڑی نے جہاںکامیابی کا جھنڈاگاڑھاوہیں سلیم آفریدی نے بے ساختہ جملوں اور کردارنگاری سے عید میلہ لوٹ لیا۔عید کے کھلاڑی میں ان کے کردارکو بے حدپذیرائی مل رہی ہے،سلیم آفریدی نے اس موقع پر غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کامیڈی کنگ عمر شریف کی کمی کوکوئی پوری نہیں کرسکتا،عید ڈرامے لیجنڈ عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک ذریعہ ہیں،کوشش ہے کہ ان کے فن کو زندہ رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ عمر شریف کی جانب سے جتناپیار ملااس کا اظہار مشکل ہے،وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ان کا کہناتھاکہ پروڈیوسر نعمان خان نے عید کے موقع پر ڈرامہ عید کے کھلاڑی کی اچھی اور کامیاب کوشش کی ہے اور مجھے بے حدخوشی ہے کہ ڈرامے کو توقع سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس ڈرامے میں ملنے والاکردارمیرے لئے ایک چیلنج تھالیکن اللہ کا شکر ہے مجھے اس میں کامیابی ملی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے لوگ اچھے اور معیاری ڈرامے دیکھناپسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور شائقین کے لئے بہترین ڈرامے بناتے رہیں گے۔