میٹرک امتحانات 17مئی سے شروع ہوں گے


کراچی (سٹی نیوز)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے میٹرک بورڈ کراچی کے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کراچی میں 17 مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ ہوگا۔ترجمان میٹرک بورڈ نے کہا کہ امتحانات کا مکمل شیڈول اگلے ہفتے جاری کردیاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ امتحانات کو فول پروف بنانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سال تمام مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کا پرچہ 40 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل سوال پر  مشتمل ہوگا۔ امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت لیے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن