عیدالفطر رحمتوں، برکتوں، سعادتوںاور نعمتوں کوسمیٹنے کا دن‘مبشر قادری

کراچی  (سٹی نیوز)  انجمن ضیاء طیبہ کے چیئر مین اور ممتازاسلامی ریسریچ اسکا لر و اسپیکر سید مبشر قادری اللہ رکھا ضیائی نے کہا کہ عیدالفطر رحمتوں، برکتوں، سعادتوں، نعمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے جلو ہ گر ہے۔ خوش قسمت ہے وہ لوگ جنہوں نے اس مبارک مہینہ کی برکتیں، سمیٹیں، گناہوں، بخشوایا، راتوں کو قیام کیا، دن کو روزے رکھے، اللہ سے تعلق کو مضبوط کیا، مساجد کو آباد کیا، صلہ رحمی کو اپنا یا، قرآن مجید کو پڑھا، سمجھا، اس پر عمل کیا، اپنی جبینوں کو اللہ کے حضور جھکا یا، اپنی زندگیاں، شب روز، معاملات، معمولات، کاروبار، گھر بار کو اسلام کے مطابق کا عہد کیا۔ ممتاز اسلامی ریسریچ اسکا لر و اسپیکر سید مبشر قادری نے مزید کہا کہ جھلسا دینے والی گرمی اور بے تاب وبے قرار کر دینے والی بھوک کردینے والی پیاس کو برداشت کیا اوراللہ کی رضا کے لئے رمضان کے مہینے میں محنت ومشقت کی آج محنت ومزدوری کرنے اور تکلیفیں اٹھانے والوں کے لئے اپنی مزدوری کا اجر اور محنت کا معاوضہ وصول کرنے کا دن آپہنچا ہے۔ اللہ فرماتا ہے کہ میرے فرشتوں اس مزدوری کی کیا اجرت ہے جو اپنا کام مکمل کرلے۔ فرشتے کہتے ہیں اس کی جزا اور اجرت یہ ہے کہ اس کو پورا پورا ثواب دیا جائے۔ اللہ فرماتا ہے اے میرے فرشتوں میرے بندوں اپنا فرض پورا کردیا۔ میرے بلند مرتبہ کی قسم میں ان کی دعاؤں کو ضرور قبول کروں گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے میرے بندوں گھروں کو لوٹ جاؤ میں نے تمہیں بخش دیا ہے اور تمہارے گناہوں کو بھی نیکیوں میں بدل دیا ہے۔سبحان اللہ کیا انعام ہے روزہ رکھنے کا اور کیا صلہ ہے قیام اللیل کا؟ کیا ثمر ہے اللہ کی خاطر بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا اورکیاخوبصورت اعزاز ہے مزدوری پر اجر کا ہم نے رمضان المبارک میں جو نیک کام کئے ان کا تعلق ہمارے ایمان اور ہمیشہ کے لئے باقی رہنے والی اخروی زندگی سے ہے حقیقی عید ان ہی خوش نصیب لوگوں کی ہے جنہوں نے رمضان المبارک کی رحمت وبخشش اور مغفرت کے مہینے میں دن کو روزے رکھے رات کو تراویح کو پڑھنے، سنے کی سعادت حاصل کی، سحری و افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے انوار اور برکا ت کا خوب سمیٹا  اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس نیک کاموں کے تسلسل کو بارہ مہینے قائم رکھا جائے۔ اسی میں جنت کا سامان ہے اور آخرت پر ایمان ہے اور انہی برکتوں پر قبر وحشر میں اللہ کا. فیضان عطاہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن