ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) جامشورو کے گاؤں بابو خان کانڑو کی رہائشی خاتون روزینہ ولد اکبر کھوسو نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرے رشتیدار مجھے اور میرے شوہر نادر علی مگسی کو جان سے مارنے چاہتے ہیں ، ہمیں مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، جس کے باعث ہم نے ضلع بدین میں پناہ لے رکھی ہے ، میرے رشتیدار زبردستی میری شادی ایک انجان شخص سے کرانا چاہتے تھے لیکن میں نے اپنی رضا مندی اور خوشی سے نادر علی مگسی نامی نوجوان سے شادی کر لی ہے۔ متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ سندھ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔