نواب شاہ/ قاضی احمد (نامہ نگاران) قاضی احمد کے ریڈیو بازار میں ضعیف العمر درویش کو چند افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے مذکورہ واقعے ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے سخت نوٹس لیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے SHO قاضی احمد نے چھاپے مارکر درویش پر تشدد کرنے والت تین ملزمان اسلم چانڈیو،جاوید چانڈیو اور فرحان چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے خلا ف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان نے گلی میں سے گذرتے وقت راستہ دینے پر مشتعل ہوکر درویش کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے فوری ایکشن لیا۔