کراچی (اسٹاف رپورٹر )اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی قلت پر بلاول نے ایک بیان تک نہیں دیا، پیپلزپارٹی نے سندھ کی زمینوں کو بنجر بنا کر خریدنے کا پلان بنایا ہے۔سندھ میں پانی کی قلت پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کا پلان بنایا ہے۔ سندھ دھرتی کا سودہ کرنے والی پیپلز پارٹی سے خیر کی امید نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینوں کو بنجر بنا کر خریدنا پیپلزپارٹی والوں کا پرانہ وطیرہ ہے۔ سندھ میں پانی کی قلت پر بلاول نے وفاق کے خلاف ایک بیان تک نہیں دیا ہے۔ شوباز کے بغلگیر بچے کو سندھ میں عوام کے مسائل نظر نہیں آتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت پر کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ میں پانی کی قلت پر عوام سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ عوام کے مسائل سے بے خبر امپورٹڈ حکومت کی توجہ اپنے کیسز ختم کرانے پر مرکوز ہے۔