لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سینیٹر نثار کھوڑو نے اپنی رہائشگاہ پر محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے 200 اقلیتی افراد میں فی کس 5 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے، اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں تو کے پی کے وزیراعلی اور کے پی میں اپنے اراکین سے استعیفے دلوائے، عمران خان وفاق میں اپنی حکومت جانے کے بعد کے پی میں اپنا وزیراعلی اور کے پی حکومت جاری رکھ کر ہر صورت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، عمران خان دھرے معیار کے شخص اور صرف اقتدار کے بھوکے ہیں، عمران خان کا پورا ڈرامہ اقتدار میں رہنے اور اقتدار میں حصہ لینے کے لئے ہے، عمران خان نے کرسی اور اقتدار کے لئے پوری تحریک انصاف کو تحریک انتشار میں بدل دیا ہے، عمران خان چاہتے ہیں کے اگر وہ نہیں تو کوئی اور بھی نہیں، عمران خان کبھی جمھوری نظام اور جمھوریت کے حامی نہیں رہے اس لئے وہ جمھوریت کے ساتھ عوام کے خلاف بھی سازشوں پر اتر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی جانب سے امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہنے کے بیان کے بعد عمران خان کی بیرونی سازش کے ڈرامے والہ بیانیہ بے نقاب ہوچکا ہے، امپورٹیڈ کوئی اور نہیں عمران خان کے اکثر ساتھی گرین کارڈ ہولڈرز اور امپورٹیڈ برانڈز ہیں، بیرونی سازش کی باتیں کرنے والے عمران خان خود سب سے بڑے سازشی ہیں جو اقتدار کے لئے ملک اور عوام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اب انتشار پیدا کرنے اور قوم کو بے وقوف بناکر تقسیم کرنے کا ڈرامہ بند کرے، ملک اور عوام کو پینٹی آئی کی یزیدی حکومت سے نجات مل چکی ہے اب عمران خان اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ناتجربہ کار ٹولے نے ملک اور معیشت کو تباھی کی طرف دہکیلا، انہوں نے کہا کہ جمھوری قوتیں ملک اور ملکی معیشت کو بھتری کے راستے پر لانے کی کوششیں کر رہی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی پر وفاقی حکومت سے نوٹیس لینا کا مطالبہ کرتے ہیں اور وفاق کو اپیل کرتے ہیں کے سندھ ٹیل والہ صوبہ ہے سندھ کو اپنے حصے کا پانی دی جائے، نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں سمیت ہر طبقے کی فلاح بھبود پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو ہر لحاظ سے مضبوط کرکے ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے لیے سرکار اداروں میں کوٹہ مختص کیا، پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی اور حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھایا ہے۔