دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر پانی کی کمی 45 فیصد سے زائد 

May 07, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)  دریائے سندھ میں پانی کی کمی تاحال برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر پانی کی کمی 45 فیصد سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی کمی 60 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے درمیان میں زمین نظر آنے لگی ہے جبکہ لینس ڈاؤن برج کے نزدیک دریا کا ایک حصہ خشک نظر آرہا ہے۔عبدالعزیز سومرو کنٹرول روم انچارج سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج سے پٹ فیڈر اور گھوٹکی کینال کو کھولا نہیں جاسکا، گڈو بیراج پر پانی کی سو فیصد کمی ہے۔عبدالعزیز سومرو نے بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر پانی کی 51 فیصد کمی ہے،  پانی کی کمی سے صوبے میں کپاس کی فصل بْری طرح متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لیے پانی زائد چھوڑا گیا ہے لیکن وہ چھ سے سات دن میں یہاں پہنچے گا۔

مزیدخبریں