لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے:مولانا داؤد رضوی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے الوداع ہوتے ہی کئی لوگوں کا مسجد سے رخصت ہو جانا اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے۔افسوس کہ ان لوگوں نے صیام و قیام کا مقصد تقوی و پرہیزگاری نہیں سمجھا اور اپنی مہینہ بھر کی محنت ضائع کردی۔مسجد نبوی ؐ  کے مقدس ماحول میں سیاسی نعرہ بازی اور شور و غل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی لڑائیاں اپنے علاقے میں ہی محدود رکھنی چاہئیں۔حرم پاک کا تقدس پامال کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن