شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ملک سنجیدگی سے برادرانہ تعلقات اور باہمی تجارت کوفروغ دیں،اس سے ان کی معیشت مضبوط ہو گی اور خود کو عالمی مالیاتی اداروں سے بچانا آسان ہوجائے گامسلمان اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں پاکستان اورچین ایک دوسرے کی ضرورت ہیں،دونوں ملکوں نے ماضی میں بھی ایک دوسرے پربندآنکھوں سے انحصار اورا عتبار کیا جبکہ یہ سچی دوستی دونوں ملکوں اورقوموں کیلئے سرمایہ افتخار ہے بیرونی سازشوں سے پاکستان اورچین کے مراسم متاثر نہیں ہوں گے۔