فورٹ منرو ڈیمس جھیل پر جواریوں کے اڈے قائم‘ سیاح کی پٹائی

May 07, 2022

ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹر) فورٹ منرو ڈیمس جھیل پر جواریوں نے مختلف مقامات پر تاش، رنگ تین چھکا جوا جبکہ سیاح  لٹنے پر مجبور ہیں تفصیل کے مطابق کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں ڈیمس جھیل،ترموں اناری، پر جواریوں کے 15 کے قریب گروپس نے تاش،رنگ،تین چھکا، سمیت مختلف قسم کا جوا لگایا ہوا ہے گزرنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موٹر سائیکل سوار سیاح نے جوایوں سے گزرنے کیلئے راستہ مانگا تو جواریوں نے سیاح کو آپے سے باہر ہوکر بہت مارنا شروع کر دیا اس لڑائی کے دوران مبینہ طور پربی ایم پی اہلکار امجد بھی موجود تھا جواریوں نے پورے فورٹ منرو کو یرغمال بنا لیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں