بہاول پور( سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو قراردادِ مقاصد اور آئین پاکستان کے مطابق چلایا جائے تو پاکستان مثالی اسلامی اور باوقار خودمختار ریاست بن سکتا ہے۔ ملک اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے۔ سود، قرضوں، کرپشن نے ملک کو تباہی اور دیوالیہ پن کے کنارے پر پہنچادیا ہے۔ عمران خان شدت، انتہا پسندی اور نفرتوں کی آگ بھڑکارہے ہیں۔ یہ آگ خود انہیں اپنی لپیٹ میں لے گی۔
عمران خان شدت، انتہا پسندی اور نفرتوں کی آگ بھڑکارہے ہیں: ذیشان اختر
May 07, 2022