ملتان(خصوصی رپورٹر)لاوارث مریض ایک ماہ کے زائد عرصہ سے نشتر ہسپتال زیر علاج،وارڈ انتظامیہ کو لاوارث مریض کی دیکھ بھال کرنے میں مشکلات کا سامنا،وارڈ انتظامیہ کی طرف سے سوشل اداروں کو لاوارث مریض سپرد کرنے کی اپیل۔ ذرائع کے مطابق 50 سالہ احمد بخش ولد حسن (ایڈریس وفون نمبر۔نامعلوم)کو ایمبولینس ڈرائیور ایکسیڈنٹ کی وجہ سے نشتر ہسپتال وارڈ 14 میں 25 مارچ 2022 کو علاج معالجہ کیلئے چھوڑ گئے۔سیریس ہیڈ انجری کی وجہ سے وارڈ 14 کے ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کرکے جان بچالی اوروارڈ انتظامیہ نے پولیس چوکی نشتر ہسپتال،ایدھی ودیگر سوشل اداروں کو بھی اسکا فون نمبر ایڈریس اور لواحقین نہ ملنے کی وجہ لاوارث مریض کو اپنے ہینڈ اوور کرنے کے لیے تحریری طور پر لکھا۔مگر ابھی تک کسی ادارے نے لاوارث مریض کو ہیند اوور کرنے کیلئے رابطہ نہ کیا ہے۔لاوارث مریض کی حالت نیم بے ہوشی کی وجہ سے خراب ہورہی ہے۔وارڈ انتظامیہ کو لواحقین نہ ہونے سے علاج معالجہ میں دقت ہورہی ہے۔
لاوارث مریض نشتر میں زیر علاج، انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا
May 07, 2022