ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)داجل کینال کی بندش کے خلاف کسانوں کا محکمہ انہاراور کمشنر آفس کے سامنے احتجاج،ایک کثیر آبادی کے لئے پینے کا پانی کا انحصارکینال سے ہے جبکہ آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے کالے یرقان سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے،کسان بورڈ کے صدرراجنپور محسن ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داجل کینال کی مسلسل بندش ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ، زمین بنجرہونے لگی ہے، کاشتکار وں کی نقل مکانی،قحط سالی کا خطرہ،کینال میں کھڑا بارش والا آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے کالے یرقان سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے۔اہل علاقہ نے انسانی بنیاد کی ہمدردی کی بنیاد پرداجل کینال میں پینے کاپانی کی فراہم کیا جائے۔ اس موقع پرحاجی اللہ یارکورائی،جلب گبول،ملک محمد افضل ڈھانڈلہ،مظہر نواز کورائی ،اسلم خان دریشک اور مرتضی خان دریشک سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر مظاہرین اور محکمہ انہار کے افسران کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں کہا گیا کہ داجل کینال میں پانی کی فراہمی 15مئی کوشروع کردی جائے گی جس پر مظاہرین اپنا احتجاج ختم کرکے پرامن طورپر منتشر ہو گئے۔