علامہ احمد سعید کاظمی اسلام کے عظیم مبلغ تھے : مظہر سعید کاظمی 

May 07, 2022

ملتان ( سماجی رپورٹر ) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ علامہ سید احمد سعید کاظمی اسلام کی صداقت اور حقانیت کے عظیم مبلغ تھے کلمہ حق کی سربلندی اور حقوق العباد کا تحفظ آپ کا شعار تھا آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی ترویج واشعاعت اور علم کے فروغ میں گزاری وہ جید عالم دین علامہ سید احمد سعید کاظمی کے 37ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ میں پہلی نشست میں خطاب کر رہے تھے مولانا مفتی محمد احمد سعیدی ،مولانا محمد قاسم سعیدی،قاری خادم حسین سعیدی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید احمد سعید کاظمی تفسیر قرآن ،علم حدیث ،علم الکلام ،معانی وبیان اور فلسفہ وادب کے امام تھے۔ علوم دینی کی ترویج واشاعت کے باعث آپ کا نام زندہ وجاوید رہے گا۔ اس نشست میں سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،صاحبزادہ سید اطہر سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،سید منور سعید کاظمی،سید حمزہ سعید کاظمی،شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالستار سعیدی،قاری محمد عمر سعیدی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،مولانا محمد اکرم سعیدی سمیت علماء ومشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی سالانہ عرس کی اختتامی نشست 7مئی ہفتہ کو 10بجے دن منعقد ہوں گی۔

مزیدخبریں