دنیا بھر میں مسلمان مسائل اور دشواریوں کا شکارہیں : اے ڈی چوہدری

May 07, 2022

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی ) ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں مسلمان جگہ جگہ مسائل اور دشواریوں کا شکارہیں جس کی بنیادی وجہ ہمارے متحد نہ ہونا ہے مسلم حکمرانوںکو اپنے ممالک میں اسلامی معاشرے کے فروغ کیساتھ ساتھ امت کے اتحاد پر بھی توجہ دینا ہوگی ، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ  ہر مسلمان کو کان اور آنکھیں ہر وقت کھلی رکھنا ہو نگی کسی بھی وقت دین دشمن لابی کوئی بھی حرکت کر سکتی ہے جن قوموں میں جذبہ جہاد اور ذوق شہادت ختم ہوجائے وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔

مزیدخبریں