اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ‘ سیاست کا حصہ ہے:رفاقت علی

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنر ل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ ا ختلاف رائے جمہوریت کا حسن اور سیاست کا حصہ ہے مگر جو کچھ مسجد نبوی میںکیا گیا وہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت اقدام ہے ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت اور مستقل بنیادوںپر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس سے پاکستان کی نیک نامی نہیں بلکہ بدنامی ہوئی ہے پاکستان کو جس ریاست مدینہ کی بنانے کی بات عمرا ن خان بار بار کر رہے ہیں اس ریاست میں مسجد نبوی کے اندر کسی کو اونچی آوا ز سے بات کرنیکی اجازت نہیں ہے عمران خان اوراسکی پارٹی کے منشور میں قول و فعل میں تضاد ہے اقتدار سے رخصتی آئینی طریقہ سے ہوئی ہے جس کا غصہ عمران خان اپنے سیاسی مخالفین اور 22 کروڑ عوام پر نکال رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک زاہد شفیق کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک عرفان اسلام، چودھری ادریس ہنجرا، افضل نظامی ،میاںتنویر احمد سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...