شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وامیدوار حلقہ این اے 121 چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کالز کو مسترد کر کے عوام نے جھوٹ، منافقت، تکبر اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ایک طرف الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس پر جلد فیصلے سے روکنے کیلئے تاخیری حربے آزمائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب اپنے اراکین کی رکنیت ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر دباو ڈال رہی ہے اس دوہرے معیار سے ہی اس فاشست جماعت کی بدنیتی ظاہر ہے جلسے ، جلوس صرف اورصرف قومی اداروں اور موجودہ حکومت پر دبائوکے علاوہ کچھ نہیںہے ساڑھے تین سالہ دور اقتدارمیں قوم کو ڈلیور کیا ہوتا تو آج انہیں اس طرح در بدر خوار نہ ہونا پڑتا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی کرپٹ و نااہل حکومت کو چار سالہ بدانتظامی و نااہلی کا حساب دینا ہو گا ۔
عوام نے جھوٹ، منافقت کی سیاست کو مسترد کر دیا:طیاب راشد سندھو
May 07, 2022