اقبالی بیان پر منشیات کے ملزم کو 9 ہزار جرمانہ‘ 15 ماہ پروبیشن پر رہنے کی سزا


ملتان(سپیشل رپورٹر) سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر 15 ماہ پروبیشن پر رہنے اور 9 ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اس سزا سے ملزم کو سدھرنے کا نادر موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل میں پیشہ ورانہ ملزمان کے ساتھ رہنے کی بجائے اپنی زندگی کو معمول پر لائے اور آئندہ ایسے جرم سے باز رہے قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ شمس کے مطابق ملزم عزیز احمد کے خلاف رواں سال مقدمہ نمبر 539 درج کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن