گوجرانوالہ:مبینہ ناقص  کارکردگی پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹرسیف اللہ ڈھلوں سرنڈر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں کو مبینہ ناقص کارکردگی پر سرنڈر کر دیا۔ سی ای او کو کمشنر کی طرف سے سکولز کے دوروں کے دوران پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر سرنڈر کیا گیا۔ ڈی سی گوجرانوالہ نے کمشنر کی طرف سے سکولز کی ناقص صورتحال اور ابتر تعلیمی حالت کی شکایات پر ڈاکٹر سیف اللہ کو سرنڈر کر دیا ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے ضلع بھر کے سکولز کے دورے کئے تھے جس دوران سکولز میں اساتذہ کی غیر حاضری، طلبہ میں ڈسپلن کا نہ ہونا، سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر بے ضابطگیاں سامنے آئیں جس پر ڈی سی نے ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں کو سرنڈر کر کے سیکرٹری ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 نوشہرہ ورکاں:انجمن کشمیریاں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...