کوٹ ادو(خبر نگار)کوٹ ادو کے نواحی موضع ٹبہ مستقل میں مظہرحسین مجھیرا کا ہمسایہ نعمان کھیارہ ان کی خواتین کو چھیڑتا تھا اور اپنی چھت پر چڑھ کر ان کے گھروں میں تاک جھانک کرتا تھا،عید کے روز مظہر حسین کی خاتون گھر میں نہا رہی تھی کہ اسی اثنا میں میں نعمان کھیارہ اپنی چھت پر چڑھ کر تاک جھانک کی، خاتون کے برا بھلا کہنے پرنعمان نے برا منایا اور اپنے دیگر ساتھیوں وسیم کھیارہ، ملازم حسین کھیارہ کے ہمراہ پسٹل چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر داخل ہو گیا اور ان کے گھر کے کمروں پر فائرنگ شروع کر دی جس پر گھر میں موجود خواتین نے کمروں کے دروازے بند کر دئیے،اہل علاقہ کے آنے پرملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تانک جھانک سے منع کرنے پر ہمسایوں کا محنت کش کے گھر دھاوا‘ فائرنگ
May 07, 2022