ملتان(سماجی رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل سید محمد مبشر رضوی نے کہا کہ شکایات سنٹرزکاعملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اورمستعدرہے اور درج ہونے والی شکایات کا ازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کا ترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجاسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکو وہاڑی ڈویژن کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئرمہراللہ یار بھروانہ کی خصوصی ہدایت پر کسٹمر سروسز سنٹرز / شکایات سنٹرزکوہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورسٹاف کو پابند کیا گیاہے کہ وہ درج ہونے والی شکایات پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ان کاازالہ ممکن بنائیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کسٹمرسروسزسنٹرکے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں۔
صارفین کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنایاجائے:مبشر رضوی
May 07, 2022