گگو منڈی(نامہ نگار)چک نمبر531۔ای بی کا رہائشی رمضان انصاری اپنی بیوی‘ والدہ اور بھابھی کے ہمراہ رکشہ پر سوار بورے والا کی طرف جا رہے تھے کہ ان کے پیچھے آنے والے رکشہ پر سوار اوباش نوجوان جبار سکھیرا ،علیم اور علی ظفر ساکنان445ای بی خواتین پر آوازے کسنے اور فحش اشارے کر کے انہیں ہراساں کرنے لگے جس پر رمضان انصاری نے 15پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے 201ای بی کے قریب ناکہ بندی کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔