رواں سال میپکو نے 23ہزار 894بجلی چوروں کو پکڑلیا :ترجمان

May 07, 2022


ملتان(سماجی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2021-22ء کے دوران 23ہزار849بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔3کروڑ46لاکھ یونٹس چوری کرنے پر 60کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔ 30کروڑروپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروادئیے گئے۔9ہزار227بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویڑنل آفیسرز اور لائن سٹاف پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ یکم جولائی 2021ء  سے 30اپریل2022ء  کے دوران میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 22ہزار722 گھریلو صارفین کو 2کروڑ83لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 50کروڑ97لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور8ہزار838گھریلو صارفین کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ جنوبی پنجاب میں 578تاجروں کو 7لاکھ46ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ94لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 184مقدمات درج کروائے گئے۔ 57 صنعتکاروں کو 7لاکھ12ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ75لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 19ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ 372زرعی ٹیوب ویل صارفین کو 46لاکھ22ہزار یونٹس چوری کرنے پر 5کروڑ13لاکھ روپے جرمانہ عائد اور 170مقدمات درج کروائے گئے۔ 

مزیدخبریں