تحریک ِ انصاف کے 12مئی جلسے کی کامیابی کیلئے حکمتِ عملی آخری مراحل میں

اٹک(نامہ نگار) پاکستان تحریکِ انصاف کے 12مئی کے جلسے کو کامیاب بنانے کی حکمتِ عملی آخری مراحل میں جلسے سے قبل 11مئی کی رات ایک عظیم الشان ریلی نکال کر قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری کی میڈیا ٹیم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عمران خان کے 12مئی کو ہونے والے جلسے کے لیے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈران ایک روز قبل ہی اٹک پہنچ جائیں گے۔ فواد حسین چودھری، زلفی بخاری، قاسم خان سوری، علی محمد خان، سید یاور عباس بخاری اور ابرار الحق کی زیرِقیادت 11 مئی بروز بدھ شام 7بجے المرتضی ہاوس اٹک سے امپورٹڈ حکومت کے خلاف  ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔ریلی ستار چوک، فوارہ چوک، کمیٹی چوک، کچہری چوک سے ہوتی ہوئی شہر کا چکر لگاتے ہوئے جلسہ گاہ تک پہنچے گی۔ سید یاور عباس بخاری کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور اٹک کی عوام کو امپورٹڈ حکومت کے خلاف ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...