ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ہم عمرہ زائرین کومکہ المکرمہ جانے کی باقاعدہ اجازت دینے پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان اورولی عہدمحمدبن سلمان کی حکومت کے شکرگزارہیں،اہل ایمان کواپنے ایمانی جذبات کوحرارت دینے کی خاطربیت اللہ شریف کاطواف ایسی موثرطاقت فراہم کرتاہے، جوموثرطاقت صرف اورصرف مکہ المکرمہ بیت اللہ شریف میںحاضری کے موقع پرہی حاصل ہوسکتی ہے،جبکہ مدینہ طیبہ میںمسجدنبوی ؐمیںنمازوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ متبرک مقامات پرنوافل کی ادائیگی اورروضہ رسول پاکؐ پرسلام پیش کرنے کی سعادت کابھی دنیامیںکوئی نعم البدل نہیں،خادم حرمین شریفین نے عمرہ زائرین کیلیئے مکہ اورمدینہ میںبہترین انتظامات کرکے پوری دنیاکے مسلمانوںکے دلی جذبات کاجواحترام کیاہے،اس پرہم ان کے شکرگزارہیں،ان خیالات کااظہارحاجی امتیازعلی قریشی،میرحسرت بلال،حاجی ملک چن زیب اورالحاج شیخ سفیراحمدنے مکہ اورمدینہ پاک میں25روزہ قیام کے بعدوطن واپسی کے موقع پرنوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے بتایاکہ کروناکے باعث 2019ء کے بعد پابندیاںعائدہونے کے نتیجہ میںمسلمان بالخصوص پاکستانی سعودی عرب عمرہ اورحج کی سعادت سے محروم رہے،اوران پابندیوںکے باعث پاکستانی مسلمانوںنے گہری تشویش اوراضطراب پایا جاتاتھا،تاہم موجودہ حالات میںبہتری ہوتے ہی سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کواجازت دے کربہت بڑا،احسان کیا،اورحالیہ رمضان المبارک کے مہینہ میںدنیابھرکے دیگرمسلم ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے مقابلے میںپاکستانیوںکی بہت بڑی تعدادنے بیت اللہ شریف میں حاضر ہوکرعمرہ کی سعادت حاصل کی۔
عمرہ زائرین کومکہ المکرمہ جانے کی اجازت دینے پرخادم حرمین شریفین کے شکرگزارہیں
May 07, 2022