گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما ممبر پارلیمنٹ اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس طرح ملکی وقار اور سربلندی کیلئے دوٹوک موقف اپنایا ہے اس نے پاکستانی عوام کو ایک نیا جذبہ اور ولولہ مہیا کیا ہے عمران خان نے ہمیشہ پاکستانی عوام کو خودداری کا درس دیا ہے ملکی سلامتی ، خود مختاری اور خود داری پر مبنی عمران خان کا ویژن پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے پاکستانی عوام عمران خان کے اشارے پر امپورٹڈ حکومت کابوریا بستر گول کر دیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے معروف شخصیت راجہ ساجد یوسف کیانی کے دفتر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر راجہ ساجد یوسف کیانی، شہزادہ خان، انجم بٹ، راجہ دانیال اقبال، ذیشان کیانی، ظفرپگاڑا،خان ضمیرودیگر بھی موجود تھے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی میں نکالی جانے والی ریلی میں گوجرخان سے تحریک انصاف کے کارکن اور نوجوان بھرپور طریقہ سے شرکت کریں گے جس کیلئے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط کئے گئے امپورٹڈ حکمران زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے پاکستانی عوام نے ان کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جلد ہی قوم کو خوشخبری ملے گی ۔