سہراب خان لہڑی  درجنوں حامیوں سمیت  جمعیت علماء اسلام  میں شامل 

May 07, 2022

قلات (نامہ نگار ) گزگ کے معروف قبائلی رہنماء  ٹکری سہراب خان لہڑی اپنے درجنوں حامیوں کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام قلات کے ترجمان حافظ محمد قاسم لہڑی مولانا نظام دین نیچاری کے موجودگی میں باقاعدہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں گزگ سے جمعیت علماء اسلام کو بھرپور ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے عوام کے امیدوں کا مرکز جمعیت علماء اسلام ہے باقی پارٹیاں صرف شخصیات کے خدمت کرتے ہیں جو ان کے ارد گرد گھومے کچھ نہ کچھ فنڈز ملے گا غریب عوام کے لئے کوئی فکر نہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ پارٹی سے مایوس ہو کر مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوںآئندہ اپنے ورکرز کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کو فعال بنانے کیلئے بھرپور کمپین چلاؤں گا۔

مزیدخبریں