کوئٹہ (بیورورپورٹ ) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنائ اللہ خان زہری نے ڈاکٹر محمد اقبال ملازئی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ثناء اللہ خان زہری نے مرحوم کے بھائیوں پروفیسر محمد اکبر ملازئی ڈی ایچ او سوراب ڈاکٹر محمد اسلم ملازئی انجنیئر غلام سرور ملازئی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر آفیسر محمد ایوب ملازئی اور دیگر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں میں۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔