چمن :قدیمی عید میلے کا اختتام،عوام کی بھر پور شرکت

چمن (نامہ نگار)چمن  کلی حاجی سہیل خان میں خان امان اللہ خان قدیمی عید میلہ  عید کے چوتھے روز اختتام پذیر ہوا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین صادق خان اچکزئی تھے جبکہ میزبان قبائلی و سیاسی رہنماء امان اللہ خان اچکزئی تھے میلے میں مختلف ثقافتی گیم کھیلے گئے جن میں رسہ کشی، کشتی وغیرہ شامل تھے یہ میلہ عید کے پہلے دن سے ہی شروع ہو جاتا ہے اس میلے میں سینکڑوں افراد دور دور سے شرکت کرتے ہیں جبکہ کے میلے کے میزبانوں جن میں خان امان اللہ خان اچکزئی سردار حاجی نعیم اچکزئی شہباز خان سیف اللہ خان سعداللہ خان اچکزئی اور ان کے دیگر بھائی شامل ہوتے ہیں 4 دنوں تک چلنے والے اس میلے کو علاقائی سطح پر بہت پسند کیا جاتا ہے میلے کی  اختتامی تقریب سے صادق خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایسے میلوں سے علاقے کے لوگوں میں محبت بڑھتی ہے ۔آخری روز سیاسی و قبائلی رہنماؤں حاجی عبدالوارث شمشوزئی حاجی امین اللہ شمشوزئی حاجی عبدالشکور اچکزئی مظلوم اولسی تحریک کے صدر محمدقسیم مشال عمر سلیمان زئی انجمن تاجران کے صدر محمد صادق اچکزئی ودیگر رہنماؤں سمیت  بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔میلے میں  ڈول کی تھاپ پر علاقائی رقص اتن پیش کیا گیا  آخر میں مہمان خصوصی سمیت ودیگر نے کھیلوں میں نمایاں  پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیں جبکہ امان اللہ خان اچکزئی کی جانب سے مہمانوں کو روایتی پگڑیاں پہنائیں۔

ای پیپر دی نیشن