ارجنٹینا میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد

May 07, 2022 | 13:50

ویب ڈیسک

کرپٹو کرنسی کی لین دین پر پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہو گا ،اعلامیہ سینٹرل بینک ارجنٹینا

ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ارجنٹینا کے سینٹرل بینک نے کرپٹو کرنسی پر لین دین کو روکنے کا اعلان اس وقت کیا کہ جب کچھ دن قبل ہی ارجنٹینا کے بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔بینکو سینٹرل ریپبلک آف ارجنٹینا (بی سی آر اے)کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق آپریشنز کی اجازت نہیں دے سکتے جبکہ بینک بھی صارفین کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کی خدمات فراہم نہیں کرسکتے کیو نکہ  انہیں مرکزی بینک کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی کی لین دین پر پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہو گا جن کے ریٹرنز کا تعین کرپٹو کرنسیوں میں ہونے والے تغیرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں