دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 51 کروڑ 67 لاکھ 58 ہزار 659 ہو گئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 7 مئی کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 8 کروڑ 18 لاکھ 31 ہزار 854 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 4 کروڑ 30 لاکھ 98 ہزار 743 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 3 کروڑ 5 لاکھ 43 ہزار 908 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 2 کروڑ 90 لاکھ 81 ہزار 169 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 2 کروڑ 52 لاکھ 87 ہزار 462 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار 77 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔روس 1 کروڑ 79 لاکھ 51 ہزار 65 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، جنوبی کوریا 1 کروڑ 75 لاکھ 4 ہزار 334 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 67 لاکھ 26 ہزار 990 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔